بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کیلیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل
پاک بحریہ کا ایک اور سنگِ میل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا۔ اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچایا؟
جدید سہولیات سے مزین بلاک
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم ترین میچ کا ٹاس ہو گیا
نئے بلاک کی خصوصیات
آئی ایس پی آر کے مطابق نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی اور عمان کے مسیحی وفد کی سفیر پاکستان برائے عمان سید نوید صفدر بخاری سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو
نیول چیف کا بیان
اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولیات کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا۔ پاک بحریہ، بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔
تقریب میں شرکت
تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔








