ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے بھی نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے۔ اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ضرور ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں چار لاکھ ملازمتوں کی خوشخبری سنادی گئی
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
آپ دن بدن بندش وغیرہ سے معاملات سے نکلتے جا رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں۔ ایک نیت معاف رہی تو وہ کامیابی حاصل کر لیں گے جس کی برسوں سے خواہش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ساحر لودھی کی اہلیہ عوامی سطح پر نظر کیوں نہیں آتیں؟
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
نئے کام کے ابتداء کے لئے بھی اچھا دن ہے اور پرانے کاموں میں بھی بہتری ملنے کا واضح امکان موجود ہے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں، اب اور بھی کئی معاملات حل ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے، خالد مقبول صدیقی
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ اب کھل کر اپنے کاموں پر توجہ دیں اور جس بھی معاملے کو حل کرنے میں برسوں لگ گئے تھے، وہ دنوں میں حل ہوتا نظر آتا ہے۔ اس کی ابتداء بھی ہو چکی ہے اب۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے معائنے سے متعلق ان کی بہن سے منسوب دعوے من گھڑت ہیں: پی ٹی آئی
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
مشتری جب زائچے میں ہو تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔ آپ ان دنوں بحکم اللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، ان شاء اللہ بڑے شاندار انداز سے کامیاب بھی ہوں گے۔ جلد کریں بس۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
نحوست اور بدنظری دونوں کے گھیرے میں ہیں۔ اب صدقہ بھی دیں، نظر بھی اتاریں، اور حاسدین سے جس قدر ممکن ہو دور بھی ہو جائیں۔ آج کا دن بڑا ہی اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مقتولہ بانو کا شوہر اور والد قتل کے خلاف تھے، وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی: حامد میر کا انکشاف
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
مالی حوالے سے ابھی مشکلات چل رہی ہیں، مگر صورتحال اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے۔ آپ جس بھی امید پر ہیں، ان شاء اللہ اب اس میں کامیابی ملنے کا امکان روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
آپ اپنے مسائل، جس میں خاص طور پر بندش تھی، آزاد ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب اچھی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ آپ مناسب پلاننگ کر لیں، اب آپ کو بہتری سے آگے بڑھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
اگر آپ نے اپنا راستہ ٹھیک کر لیا اور سیدھے راستے پر آ گئے، تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے۔ ان دنوں آپ کو جس طرف سے لالچ دیا جا رہا ہے، اس پر بھی توجہ دیں؛ یہ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان باہر ہوتے تو یہ بورڈ آف پیس بن ہی نہیں سکتا تھا ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
آپ انجان سی بندش و رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ جس بھی کام میں ناکامی ہوتی ہے، اس کی وجہ شاید یہی ہے کہ اس وقت آپ کو روحانی حل کی طرف ضرور جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے گینگ کی سرغنہ پکڑی گئی، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پاکستانی حیران پریشان
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
آپ مالی پریشانی سے بھی نکلیں گے اور جس بھی طرف کسی مقصد میں کوشش کر رہے تھے، اس کے بھی کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج اچھا دن رہے گا۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
اپنے گھر والوں اور اپنا صدقہ لازمی دیں۔ اس وقت نحوست اور بدنظری کا واضح شکار ہیں۔ آپ چاہ کر بھی خود سے نہیں نکل سکتے، صرف اللہ سے مدد مانگیں، وار ہوا لگتا ہے۔








