عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ۔۔۔ علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ کی گفتگو
پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے بلکہ ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائےگا
عمران خان اور قانون کی بالادستی
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے انہیں اس لیے خطرہ ہے کیوں کہ وہ قانون کی بالادستی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کی بات کرتا ہے، ناموس رسالت کی بات کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری
الیکشن میں دھاندلی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، جوتے پالش کرنے والے حکومت کریں گے تو ہم غلام ہی رہیں گے انہیں غلام چاہیے، لیڈر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان میں ٹرین سروس دوبارہ معطل
عوام کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ آج 24 کروڑ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کب تک جیل میں رکھو گے؟ بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں اور قوم کی جنگ لڑ رہا ہے، یہ آواز تم نہیں دبا سکتے۔
تشدد کا سامنا
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب ہم نے تحریک چلائی، ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں مار کر انہیں شہید کیا گیا۔ مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی، پاکستان کی تاریخ میں بھٹو کو پھانسی دی گئی، بتاؤ بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو کیا سزا دی گئی اور کیا سزا دی جائے گی۔








