ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
آپریشن کی تفصیلات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر ایک آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا بحری بیڑا آگ لگنے کے بعد ایران جنگ چھوڑ کر بندرگاہ کی طرف جانے لگا
سپاہی کی شہادت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی برائے ریلویز: وفاقی وزیر حنیف عباسی کی مسلسل غیر حاضری پر شدید برہمی، رویہ غیر سنجیدہ قرار دیا
آپریشن کی جگہ
یہ آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
دہشت گردی میں ملوث افراد
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔








