پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان ویمن کی شاندار کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ پہلے جواب جمع کرائیں، سندھ ہائیکورٹ کا26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر ڈپٹی اٹارن جنرل کو 3ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم
میچ کی تفصیلات
لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے 46 افراد جاں بحق
تھائی لینڈ کا جواب
206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی بولرز فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ کی بہترین کھلاڑی
آل راؤنڈ کارکردگی پر کپتان فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ ویمن کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔








