وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا
حج کی نئی ہدایات
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کرنے والے پرائیویٹ عازمین کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسیٰ خیل، چوری کے شبے میں 8 افراد کو انگاروں پر چلا دیا گیا
عازمین کی تعداد اور کوٹہ
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج سکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے۔ حج 2025 کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دُکی: چوری کی انوکھی واردات، چور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات لےکر فرار
درخواست کی حیثیت اور معلومات
ترجمان نے بتایا کہ عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔
معاہدوں کی پابندیاں
اسی طرح اعلامیہ میں پابند کیا گیا ہے کہ تمام سروس پرووائیڈرز کمپنیاں منظورشدہ کوٹہ کےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں، سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18 اپریل تک عازمین حج کے ویزا اجرا کے عمل کو یقینی بنائیں۔








