ارشد خان چائے والا کی شہریت سے متعلق نادرا کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے

راولپنڈی و لاہور کی خبر
راولپنڈی ، لاہور (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں چائے کے ایک ڈھابے سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان کی شہریت سے متعلق نادرا نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس کے مطابق وہ افغان شہری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے لڑائی کے باوجود ویویک اوبرائے نے کتنی دولت کمائی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
نادرا کی رپورٹ
روزنامہ جنگ کے مطابق نادرا نے اپنی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت میں جمع کرادی جس کے مطابق ارشد خان المعروف چائے والا افغان شہری ہے ۔ رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ درخواست گزار کے والد کی جائے پیدائش سرگودھا ہے، جبکہ اپنی اسلام آباد اور والدہ کے نام میں تضاد موجود ہے۔ اسی وجہ سے کارآمد شناختی کارڈ پر پاسپورٹ جاری ہوا جس کی بنیاد پر 2 تصدیقی ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد شوکاز جاری ہوا ہے ۔
سماعت کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کے بعد درخواست گزار وکیل نے مہلت لے لی اور اب مزید سماعت 22 اپریل کو ہوگی۔ یاد رہے کہ ارشد خان نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا ۔