اونٹ کو مختلف زبانوں میں کیا کہتے ہیں؟

تعارف
انتخاب: سلیم خان
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے قتل کا الزام میں گرفتار بیوی اور اس کا آشنا بری
اونٹ کا حوالہ مختلف زبانوں میں
عربی میں “جمل” کہتے ہیں
عبرانی میں גמל (Gamal) کہتے ہیں
مشرق وسطیٰ میں ایک ہی پس منظر رکھنے کی وجہ سے عربی اور عبرانی میں اونٹ کا لفظ ملتا جلتا ہے
یونانی زبان میں اونٹ کو κάμηλος (kámēlos) کہتے ہیں
لاطینی زبان میں اونٹ کو camelus کہتے ہیں یہ لفظ لاطینیوں (رومیوں) نے یونانیوں سے مستعار لیا
رومیوں نے اسپین، پرتگال، فرانس، اٹلی پر حکومت کی تو ان ممالک کی زبانیں بھی لاطینی زبانیں کہلاتی ہیں جو رومن زبان سے نکلی ہیں، تو اس لیے ان ممالک میں اونٹ کا لفظ جو استعمال ہوا ہے وہ رومن لاطینی لفظ Camelus سے متاثر ہے
یہ بھی پڑھیں: نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ،اللہ برکت ڈالے ؛سپیکر ایاز صادق
زبانوں میں مختلف اصطلاحات
ہسپانوی زبان میں اونٹ کو Cemello کہتے ہیں
فرانسیسی زبان میں اونٹ کو chameau کہتے ہیں
اطالوی زبان میں اونٹ کو cammello کہتے ہیں
اوپر جتنی قومیں ہیں انہوں نے اونٹ کے لئے جو لفظ استعمال کیا اس کا ماخذ عربی زبان کا لفظ جمل ہے۔ انگریزی میں بھی اونٹ کو Camel کہتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے کتنے آپریشنز کیے اور بجلی چور پکڑے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
دیگر زبانوں کی اصطلاحات
فارسی میں اونٹ کو شتر کہتے ہیں جو کہ قدیم فارسی کلچر اور زبان کی عکاسی کرتا ہے
اردو بنیادی طور پر ہندی ہی ہے لیکن اسے عربی فارسی رسم الخط میں لگ کر اردو کا نام دیا گیا ہے۔ اردو میں اس جانور کو اونٹ کہا جاتا ہے جو ہندوستان کی قدیم زبان سنسکرت کے لفظ उष्ट्र (uṣṭra) سے نکلا ہے
ترک بھی فارسیوں اور ہندوستانیوں کی طرح منفرد قوم ہیں۔ ترک زبان میں اسے Deve کہا جاتا ہے، اکثر سنٹرل ایشیئن زبانوں میں اونٹ کے لیے یہی لفظ استعمال ہوتا ہے
چینی زبان میں اونٹ کو 骆驼 (luòtuo) کہتے ہیں
روسی زبان میں اونٹ کو верблюд (verbyud) کہتے ہیں، روسی لفظ verbyud کا ماخذ ترک لفظ bülüüt ہے، یعنی روسی لفظ سنٹرل ایشیئن زبان سے متاثر نظر آتا ہے
یہ بھی پڑھیں: جب پی ٹی آئی کے مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے اور پولیس سے مقابلہ ہوا
اونٹ کا کردار
قدیم دنیا میں اونٹ نہ صرف ٹرانسپورٹ اور تجارت کا ایک ذریعہ تھا بلکہ روزمرہ کی زندگی میں اونٹ کا اہم کردار تھا۔
(منقول)
نوٹ
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں