کیا وزن میں ڈرامائی کمی بیماری کا نتیجہ ہے؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی

کرن جوہر کی جسمانی تبدیلی پر وضاحت
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فلم ساز کرن جوہر نے اپنی حالیہ جسمانی تبدیلی کے بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔ انسٹاگرام لائیو سیشن میں کرن جوہر نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور پہلے سے کہیں بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ باہمی تعلقات کے بجائے برصغیر میں امن کی بات نہیں کریں گے: شیری رحمان
وزن میں کمی کا سبب
کرن جوہر کے وزن میں ڈرامائی انداز میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں نے یہ اندازے لگانے شروع کردیے تھے کہ شاید وہ کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ نیوز 18 کے مطابق کرن نے انکشاف کیا کہ ان کا وزن کم ہونا کسی شو آف کا نتیجہ نہیں بلکہ صحت کی بہتری کے لیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ آئندہ آنے والوں کے لیے عبرت ہوگی، مصطفی کمال کا بیان
صحت کی بہتری کے اقدامات
اُن کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کے بعد یہ پتا چلا کہ اُنہیں اپنے خون کے اجزاء کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کے بعد انہوں نے خوراک میں سخت پرہیز شروع کیا اور روزانہ صرف ایک وقت کا کھانا کھانے لگے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پیڈل بال کھیلنا اور تیراکی کرنا بھی اپنی معمولات میں شامل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز کی بھارت کے خلاف شاندار فتح، پانچوں مقابلے جیت لیے
صحت مند طرز زندگی کی تلقین
کرن نے زور دیا کہ انہوں نے یہ سب صحت مند طریقے سے کیا ہے اور دوسروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی بھوک کو کنٹرول میں رکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق کھائیں۔
الزامات کا جواب
گزشتہ سال ایک صارف نے اُن پر اوزیمپک (وزن کم کرنے والی دوا) استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا، جس پر کرن نے سختی سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی تبدیلی صرف صحت مند کھانے اور ورزش کا نتیجہ ہے۔