مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں قانونی بلوغت کی عمر 18 سال قرار دے دی گئی
خصوصی افراد کی معاونت
لاہور میں سپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکر جانا شروع ہوگئے، معاشی مشیر وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
حکومتی اقدام کا مقصد
انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔
راشن کارڈ کی تقسیم
وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔








