انجری سے واپسی کے بعد پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر صائم ایوب کا بیان سامنے آگیا

صام ایوب کی خوشی اور عزم
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے اوپنر بیٹر صام ایوب نے کہا ہے کہ انجری سے واپسی کے بعد بہت پرجوش ہوں، پی ایس ایل میں پشاور زلمی کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں، بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
پشاور زلمی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو
پشاور زلمی کے سٹار بیٹر صام ایوب نے پشاور زلمی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انجری سے واپسی کے بعد پوری طرح انجوائے کر رہا ہوں۔ گرائونڈ میں واپسی، کھیل کے لمحات، کھلاڑیوں سے ملاقات اور کوچز کے ساتھ گفتگو یہ سب پھر سے کر کے مزہ آ رہا ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے، اور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے۔ ہم تمام کھلاڑیوں کے ساتھ پلان کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں۔
پی ایس ایل 10 میں عزم
انہوں نے کہا کہ انجری سے واپسی کے بعد بہت پرجوش ہوں اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔ پورا سال پاکستان سپر لیگ کا انتظار رہتا ہے اور خصوصی طور پر پشاور زلمی جیسی فرنچائز میں کھیلنے سے بہت مزہ آ رہا ہے۔