نازیبا ویڈیو لیک سے تنازعات کا شکار مناہل ملک کا گلوکار عمیر ملک پر گانے میں ذاتی ویڈیو شامل کرنے کا الزام، دھمکی بھی دیدی
مناہل ملک کا نیا تنازع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازع ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک اپنی نازیبا ویڈیوز کے باعث پہلے ہی تنازعات کا شکار ہیں، تاہم اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمیر اعوان نے اپنے نئے گانے میں ان کے ذاتی کلپ شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل
عمیر اعوان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
تفصیلات کے مطابق، مناہل ملک نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں گلوکار کو قانونی ایکشن لینے اور ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
گانے میں ذاتی معلومات کی شمولیت
مناہل ملک کا ٹک ٹاک ویڈیو میں کہنا ہے کہ عمیر اعوان کے نئے گانے 'لارے آ' میں میری زندگی سے منسوب چیزوں کو شیئر کیا گیا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔ ٹک ٹاکر نے گلوکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گانے کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیا جائے ورنہ وہ اس گانے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر نکسن کے سیکرٹری چک کالسن کو چند سال قید میں گزارنا پڑے، جو لوگ واٹر گیٹ سکینڈل میں ملوث تھے انہیں قانون کے مطابق سزائیں ہوئیں
عمیر اعوان کا جواب
دوسری جانب، گلوکار عمیر اعوان نے مناہل ملک کی دھمکیوں پر مبنی اس ویڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مناہل نے جو کرنا ہے کر لیں، اپنے گانے کو ڈیلیٹ نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھونے ہوئے چنے کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے یا نہیں؟ تازہ تحقیق میں جواب مل گیا
گانے کی مقبولیت
یاد رہے کہ گلوکار عمیر اور حارث کی جانب سے نیا گانا 3 دن قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے، جسے تاحال 99 ہزار صارفین دیکھ اور سن چکے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین مناہل ملک اور عمیر اعوان کی ان ویڈیوز پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
صارفین کی رائے
کسی صارف کا کہنا ہے کہ یہ بھی مناہل خان کا ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہو سکتا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مناہل ملک نے دھمکیوں پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کر کے عمیر اعوان کے گانے کو شہرت دلوانے کی کوشش کی ہے۔








