عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
چین پر نئی پابندیاں
لندن (آئی این پی) امریکا کی طرف سے چین پر نئی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے اور زندہ رہنے کیلیے بھتہ دینا ضروری ہے: مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں تہلکہ خیز انکشاف
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید تین فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت
دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی دو ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور برطانوی تیل 67.85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔








