پنجاب: ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر اجلاس
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب کر لئے گئے۔
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومتی اتحادی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے گورنر ہاوس لاہور میں ہوگا۔
شرکت کرنے والے ارکان
پاور شیئرنگ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثناءاللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شرکت کریں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی، سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود شامل ہوں گے۔
دیگر شرکت کنندگان
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس کے مقاصد
اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، کوآرڈینیشن کمیٹی کی سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔