فہیمہ اعوان نے ماضی میں عید کے روز شوہر کے انتقال کی دردناک کہانی بیان کردی
فہیمہ اعوان کا ماضی کا دردناک واقعہ
لاہور: (آئی این پی ) پاکستانی اداکارہ فہیمہ اعوان نے ماضی میں عید کے روز شوہر کے انتقال کا دردناک واقعہ بیان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان واحد ملک ہے جس نے حالیہ کشیدگی کے دوران پیٹرولیم قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا، وجہ بھاری ٹیکسز، لیوی، روپے کی گرتی قدر اور مسلسل ناکام پالیسی ہے، اسد قیصر
بہت دردناک لمحہ
رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ماڈل فہیمہ اعوان کے شوہر 2022ء میں عید الفطر کے پہلے روز انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہر عید پر ہم دکھی ہوجاتے ہیں، میری بیٹی خود کو کمرے میں بند کرلیتی ہے۔ فہیمہ اعوان نے کہا کہ وہ مکہ مکرمہ میں تھیں اور عبادت میں مشغول تھیں، جب انہیں شوہر کے انتقال کی خبر ملی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
نئے انداز میں عید منانے کا فیصلہ
فہیمہ اعوان نے بتایا کہ اس سال سے میں نے عید کو روایتی انداز سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس پر عمل بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
عید کی تیاری
انہوں نے بیٹی سے کہا کہ اپنا پسندیدہ غرارہ نکالے، مہندی لگائے اور عید کی تیاری کرے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ پھر ہم عید کے دن تیار ہوئے اور گھر والوں کو باہر لے کر گئی۔ ہم گھومے پھرے اور خوب مزے کئے۔
زندگی کا سفر جاری
ماڈل فہیمہ اعوان نے کہا کہ دل اب بھی درد سے بھرا ہوا ہے لیکن زندگی کو ایک جگہ پر جامد نہیں کیا جا سکتا۔








