پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں
ایسٹر کا تہوار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
ایسٹر کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک
مسیحی برادری کی خدمات کی تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مستقبل کی امید
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی。








