آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کی تعلقات کی افواہیں
ممبئی (آئی این پی) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل کی آر جے مہوش کے ساتھ تعلقات کی افواہوں نے دوبارہ زور پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
ایئرپورٹ پر ملاقات
گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر آر جے مہوش کو آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کے اسپنر یوزویندر چہل اور دیگر کھلاڑیوں اور اہلخانہ کے ہمراہ ایئرپورٹ سے ٹیم بس تک جاتے دیکھا گیا۔ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اسی طرح پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے دوران بھی مہوش کو چہل کے ساتھ فرنچائز کی ٹیم بس میں سوار ہوتے دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، 143 ممالک میں سے 130 ویں نمبر
انسٹاگرام پر حمایت
آر جے مہوش اپنی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی مسلسل پنجاب کنگز کے میچز میں چہل کی حمایت کرتی اور فرنچائز کو سپورٹ کرتی نظر آرہی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو کیش انعامات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
مہوش کا بیان
قبل ازیں آر جے مہوش نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ "میں بالکل سنگل ہوں اور آج کل مجھے شادی کا تصور سمجھ نہیں آتا، میں صرف اسی سے ڈیٹ کروں گی جس سے شادی کرنا چاہوں۔"
طلاق اور دوستی کی حقیقت
ادھر اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر یوزویندر چہل کو چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران اپنی دوست آر جے مہوش کے ساتھ دیکھا گیا، جس کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ بعدازاں دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو محض دوستی قرار دیا۔








