ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کچھ نہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اللہ کرے آپ کے حق میں ہو مگر خود بھی دعا کریں یا تو آپ کو بہت کچھ دے جائے گا اور یا پھر مشکل میں ڈال جائے گا دعا ہی تقدیر بدل دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن کورٹ لاہور کا جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا کا حکم
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ بڑی جلدی دوسروں پر انحصار کر لیتے ہیں پھر دھوکا ہونے پر پچھتاوا ہوتا ہے اس لئے اب جو خبر مل رہی ہے یا آفر آ رہی ہے اس کے بارے میں اچھی طرح سوچ سمجھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان کی آمد، وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج اللہ نے چاہا تو ایک بڑے کام میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ جس بات کو لے کر پریشان تھے اس کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا اب گھر پر توجہ مزید درکار بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتح اللہ گولن کی وفات: ترکی کا طاقتور شخصیت جس پر فوج کو صدر اردوغان کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو بھی پریشانیاں ہیں یا اپنوں کے ساتھ اختلافات والا معاملا ہے وہ فی الحال ابھی چند دن اور جاری رہ سکتا ہے آپ اس کو اللہ پاک پر چھوڑ کر خود صرف روز گار کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی کی توانائی کمیٹی میں کے الیکٹرک پر شدید تنقید، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن امور میں دشواریاں آ رہی ہیں اس کو دور ہونے میں شاید ابھی چند دن لگ جائیں اس لئے اس وقت تک نماز سے مدد لیں اور صدقے کے عمل کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ: ‘گمبھیر کے دور میں خوش آمدید’-1
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورتحال بہتر تو ہو رہی ہے مگر آپ کو کسی بد نظری نے بھی ساتھ ساتھ تنگ کیا ہوا ہے آپ صورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت مالی طور پر صورتحال خراب نظر آتی ہے اور فی الحال کوئی سلسلہ بھی بنتا دکھائی نہیں دے رہا آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا اور موجودہ کام میں ہی دلچسپی لینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے سے متعلق بیان پر شعیب ملک کی کلاس لے لی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ان شاءاللہ اس سے نکلنے کا کوئی سبب بن سکتا ہے اور مالی طور پر بھی کوئی غیبی مدد ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 2026 سے غیر ملکیوں کے لیے پراپرٹی خریدنے کا سنہری موقع
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی معاملات میں ٹینشن کا شکار ہیں وہ دو تین یوم میں اس سے نکل جائیں گے۔ فی الحال اب خاموشی سے دن گزاریں اور جن پر غصہ آ رہا ہے اس طرف توجہ نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہری نے اپنی ہی چوری شدہ گاڑی کو انجانے میں دوبارہ خرید لیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو ابھی چند اہم فیصلے کرنے ہیں اس میں آپ اکیلے بھی ہو سکتے ہیں یہ یاد رہے اور فی الحال اوپن ہو کر نہ چلنے کا مشورہ بھی ہے مخالفین تاک میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے مختلف پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملے ناکام، جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرارہونے پر مجبور
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے اپنے روز گار میں تبدیلی کرنی ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں کامیابی ملے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار ہیں ان کے لئے خوشخبری نظر آ رہی ہے ان شاءاللہ۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اب تھوڑی سی ہمت کر کے اپنے لئے قدم اٹھانا ہوگا اور جو بھی فیصلہ کریں پھر اس پر کھڑے ہو جائیں اب پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ہے قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔








