راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
اندھے قتل کی واردات
راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاوئں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم بیان
قتل کا منظر اور اطلاع
پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کیا اور ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا گھر تباہ کرنے والی اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے، عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے نائلہ راجا پر سنگین الزامات
لاش کی شناخت
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے۔ اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی۔ لاش کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔
تحقیقات اور کارروائی
پولیس نے فرانزک ماہرین کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت کے لیے ملحقہ علاقوں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔








