آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا سکینڈل سامنے آ گیا
میچ فکسنگ کے الزامات
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راہول ڈریوڈ کی راجھستان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات لگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
تحقیقات کی تشکیل
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے موجودہ ایڈیشن میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی بورڈ نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے نتائج نکلنے کا امکان نہیں: خامنہ ای
کھلاڑیوں کی شمولیت کے شبہے
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راجھستان رائلز کے کئی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس نے پاکستان سپر لیگ کے باعث آئی پی ایل کی مقبولیت میں مزید گراوٹ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ایک سوچی سمجھی چال ہے،ایمل ولی خان
بی سی سی آئی کا بیان
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ترجمان نے بھی میچ فکسنگ سے متعلق کمیٹی کی تشکیل اور معاملے پر تحقیقات کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی چیمپئنز ٹرافی ناکام بنانے کیلئے دیگر کرکٹ بورڈز کو بھاری رقم کی پیشکش
کرکٹ شائقین کی تنقید
دوسری جانب کرکٹ شائقین اور ماہرین اس واقعے پر سخت تنقید کر رہے ہیں جبکہ آر آر میچ فکسنگ اور آئی پی ایل 2025 اسکینڈل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی
واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کرے گی، اگر الزامات ثابت ہوئے تو ٹیم پر بھاری جرمانے یا دیگر پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔








