وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے قطر کو نشانہ بنانا امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: ترجمان دفتر خارجہ
دورے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا اور بھارت ٹکڑے ہوکر بکھرے گا” برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بھارت کے خلاف مظاہرہ
ملاقات اور ایجنڈا
دورہ ترکیہ کے دوران وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات شیڈول ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی میو ہسپتال لاہور آمد، اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی عیادت کی
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات
واضح رہے کہ دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے
اسٹریٹجک تعاون کی تشکیل
دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کیلئے اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دیا ہے، جس کا 7 واں اجلاس 123 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، صدر اِردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی تھی۔
مضبوط مکالمے کی نمائندگی
دونوں رہنماؤں کے مابین حالیہ ملاقات اسی مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔








