بھارت:تشدد کے عادی شخص نے چوری کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا
چوری کے شبے میں بیوی کا قتل
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوری کے شبے میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، سپیل ویز کھول دیئے گئے
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے گاو¿ں سلیسا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 22 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا
شخصیت کا پس منظر
میڈیا رپورٹس کے مطابق بسنتی بائی، دھولا رام نامی شخص کی دسویں بیوی تھی جبکہ اس سے قبل 9 بیویاں اپنے شوہر کے تشدد اور برے رویے کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شوہر کو رائفل سے گولی مار کر قتل کرنے والی بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا
قتل کی وجہ
شوہر نے شادی کی تقریب سے کھانے پینے کی اشیاءاور ساڑھی چوری کرنے کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔
پولیس کی کارروائی
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب گاوں میں تعفن اٹھنا شروع ہوا جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ پولیس کو تلاش کے بعد بسنتی بائی کی لاش بہت خراب حالت میں ملی جس کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔








