ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی صورت حال ابھی ٹھیک نہیں چل رہی۔ جو لوگ روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں گے، وہ کامیاب ہیں۔ اس وقت جو مل رہا ہے، شکر ادا کریں اور مناسب پلاننگ کا سوچیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر پہنچ گئے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات بار بار خرابی کی طرف چلے جاتے ہیں۔ ایک کام سیدھا ہوتا ہے تو دوسرا گلے پڑ جاتا ہے۔ آپ صدقہ دیں اور حقوق العباد کے حوالے سے فوری معاملات سیدھے ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، جعلی دودھ سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اگر آپ پچھلی باتوں کو یاد کرتے رہیں گے اور لوگوں کی باتوں کو دل سے لگائیں رکھیں گے، تو اس ٹینشن سے صحت تو خراب ہوگی، دوسرے کاموں میں بھی رکاوٹیں شروع ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ، پتنگوں پر مذہبی و سیاسی تحریریں لکھنے پر پابندی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو نہایت ہی سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ برسوں کے بنے رشتے ٹوٹنے کے قریب ہیں۔ ان کو روک سکتے ہیں تو روک لیں ورنہ ساری عمر پچھتاوا ہی باقی رہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری معاملات بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ جن لوگوں نے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیا، ان کو تیزی سے ان شاءاللہ آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ وقت کی قدر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میٹرک کے بورڈ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو مبارکباد اور شاباش
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنوں کے ساتھ صورت حال کشیدہ رہ سکتی ہے۔ خاندانی جھگڑے پھر زور پکڑ رہے ہیں، اس لئے آپ کو چاہئے کہ چند دنوں کے لئے خاموشی اور دوری اختیار کر لیں تو بہتر رہے گا آپ کے لئے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے نجی شعبوں میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑا اعلان
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ٹینشن بہت زیادہ لیتے ہیں ہر بات کی جس کی وجہ سے آپ کو صحت کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ جس بات کو لے کر پریشان ہیں، اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ سب اللہ پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہنوں کو بھائی کی صحت پر تشویش، علیمہ خان نے محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی لحاظ سے آج اچھا دن ہے۔ اللہ نے چاہا تو جو اہم ضرورتیں ہیں، وہ بھی پوری ہوں گی اور آہستہ آہستہ بندش و جکڑن سے بھی آزاد ہوتے جا رہے ہیں۔ بس زبان کو بند رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ میں گائے کا گوشت 1200 روپے کلو سرعام فروخت، شہریوں کا انتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنے اندر کسی بھی قسم کا لالچ پیدا نہ ہونے دیں۔ جو نصیب میں لکھا ہوا ہے، وہ تو مل کر رہے گا۔ آپ کی ضرورتیں آجکل پوری ہوتی رہیں، یہ بہت بڑی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ابھی چند دن آزمائش کے ہی ہیں۔ اس لئے پہلے رشتوں کو بچائیں، پھر خود کو زمانے کے برے کاموں سے اپنی حفاظت کرنا ضروری ہے، خاص طور پر عزت و وقار کے حوالے سے۔
یہ بھی پڑھیں: پی اے سی ارکان کارکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج، اجلاس منعقد کرنے سے انکار
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
سخت حسد و بد نظر کا شکار ہیں، اور یہ جو سارے مسئلے ہو رہے ہیں، وہ اسی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ روزانہ کے حساب سے سات یوم لگاتار اپنی نظر اتاریں، بے حد ضروری ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو وراثتی امور اور خاندانی جھگڑوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جو لوگ کسی بھی معاملے کو لڑ کر یا غصے سے حل کرنا چاہتے ہیں، وہ ایسا نہ کریں ورنہ خود کا نقصان ہوگا، خاص طور پر عزت کا۔








