مقبوضہ کشمیر میں حملے میں 26 افراد کی ہلاکت پر پاکستان نے رد عمل جاری کر دیا
حملے کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملوں کے مناظر
دفتر خارجہ کی تشویش
تفصیلات کے مطابق میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ، "ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔" ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ کر دیا گیا
حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں سکھ برادری کا مودی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج
بھارتی میڈیا کا ردعمل
حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ حملہ ہوا تو فوراً سوشل میڈیا پر "پاکستان کا ہاتھ" کا بیانیہ چلایا گیا اور بھارتی چینلز نے حملے کو "پاکستانی دہشت گردی" کہہ کر بیچا۔
یہ بھی پڑھیں: اب امریکہ دنیا سے روسی تیل خریدنے کی بھیک مانگ رہا ہے: عباس عراقچی
مودی حکومت کا بیانیہ
مودی میڈیا کا فارمولا یہ ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو ثبوت کے بغیر فوراً پاکستان پر الزام لگا دو، انتہا پسند بھارتی حکومت کی بنیاد عوام کو جنگ کے لیے اکسانے جیسے بیانیہ پر کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس: پاک بھارت مشیر قومی سلامتی آمنے سامنے، عاصم ملک نے اجیت ڈوول کو لاجواب کردیا
نئی حکمت عملی
بھارتی میڈیا خود ساختہ دہشت گردی کی خبر پر شور مچا دیتا ہے جبکہ "نیکسلائٹ حملوں" پر چپ سادھ لیتا ہے کیونکہ حقیقت ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔
حقائق اور افواہیں
مودی میڈیا کا نیا نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں ہونے والی "ہر دہشت گردی" پاکستان کرتا ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا جھوٹ بیچتا ہے تاکہ عوام حقیقی مسائل سے دور رہیں۔








