ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
ناران کی سیاحت کا آغاز
بالا کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاحتی مقام ناران کو پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ناران میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ دعائیہ تقریب کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پر صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے،عطا تارڑ
ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی بحالی
ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھلنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
خوبصورت مناظر کا مشاہدہ
سیاحوں کو اب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل سکیں گے۔








