ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (سیارہ مریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کے لئے اب حالات مختلف ہیں۔ لاکھ مشکلات تنگ کر رہی ہوں۔ ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ بندش میں تھے وہ اب آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بالغ لڑکا اور لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں: سندھ ہائیکورٹ
برج ثور (سیارہ زہرہ: 21 اپریل سے 20 مئی)
آپ آج کل اپنے غصے پر قابو رکھیں۔ یہ آپ کے لئے بڑی مشکل نہ کھڑی کر دے۔ ان دنوں آپ کو اپنوں اور غیر دونوں طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔ محتاط ہو کر چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت زخموں پر اصلاح کا مرہم لگائے
برج جوزہ (سیارہ عطارد: 21 مئی سے 20 جون)
آپ کسی بھی ایسے کام کو مت کریں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔ آج تو بس اپنے ضروری ضروری کاموں کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار
برج سرطان (سیارہ چاند: 21 جون سے 20 جولائی)
آپ لاکھ ہاتھ مارنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر رہے تو ضرور کسی جگہ کوئی بڑی رکاوٹ ہے۔ استخارہ کریں اور پھر قدم اٹھائیں، یا حیٰ یا قیوم کا ورد بھی لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف بڑے اقدام کی منظوری دے دی
برج اسد (سیارہ شمس: 21 جولائی سے 21 اگست)
موجودہ حالات میں بے حد سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے جو لوگ کسی بھی کام کی ابتداء کریں وہ اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر ضرور کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی 12سال بعد نکال لی گئی
برج سنبلہ (سیارہ عطارد: 22 اگست سے 22 ستمبر)
جن افراد نے اپنے روزگار میں پریشانیاں دیکھی ہیں وہ اب ان شاءاللہ بہتریاں بھی دیکھ سکیں گے۔ جو لوگ اس اچھے وقت کی قدر کریں گے وہی کامیاب رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ خاتون سکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار
برج میزان (سیارہ زہرہ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
جذباتی پن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح آپ کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ اللہ سب سے اچھا کرے گا۔ آپ صرف نماز سے مدد لیں۔ جو ہو چکا ہے آپ کے ساتھ بھول جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی تبدیل کردی، امریکہ میں مقیم غیر ملکیوں کو کیا کرنا ہوگا؟
برج عقرب (سیارہ مریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر)
ان دنوں ایک پرانا معاملہ سامنے آ سکتا ہے۔ اب اس کو حل کرنا ہے۔ آپ کو اپنی پوری توجہ اس طرف رکھنی ہے۔ آج ایک ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف
برج قوس (سیارہ مشتری: 23 نومبر سے 20 دسمبر)
ان دنوں آپ کو جو بھی خبریں ملیں اس پر فوری یقین مت کر لینا جب تک پوری طرح یقین نہ کر لیں قدم مت اٹھائیں۔ سازشی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا اعلان، جنازہ گورنر ہاؤس میں ہوگا
برج جدی (سیارہ زحل: 21 دسمبر سے 19 جنوری)
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا، اب وہ زندگی سے خود بخود دور چلے جائیں گے۔ آپ آزاد ہوں گے مگر اب روزگار پر خصوصی توجہ کی بھی اشد ضرورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کردی
برج دلو (سیارہ زحل: 20 جنوری سے 18 فروری)
اب مشکل حالات سے نکلنے کے راستے ان شاءاللہ مل جائیں گے لیکن پھر بھی بڑی حکمت عملی سے چلنا ہوگا۔ جو لوگ اب غلط فیصلے کریں گے وہ بڑے پچھتائیں گے۔
برج حوت (سیارہ مشتری: 19 فروری سے 20 مارچ)
اپنے معاملات ٹھیک کریں بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اللہ پاک کو جواب بھی تو دینا ہے۔ غور کریں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح ضروری ہے کہ نہیں، پھر قدم اٹھائیں۔








