بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر

مظفر آباد میں بیان
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے، اس لئے بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔
یہ بھی پڑھیں: جالندھر کے سکول میں جہاں 120 جڑواں بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں: ‘کلاس سے باہر جانے والے کو ایک ڈانٹ آتی ہے، اور دوسرے کو سزا ملتی ہے’
بھارتی الزامات کی مذمت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار کا جنگی جنون عروج پر ہے اور بھارت نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیاں کی ہیں۔
سابق وزیراعطم کی رائے
اس حوالے سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزادکشمیر پر کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔