چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہر قسم کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور غیر ضروری شٹ ڈاؤن سے منع کردیا
لیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر پابندی
لاہور(جاذب صدیقی) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے متعلقہ افسران کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور غیر ضروری شٹ ڈاؤن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 9سکینڈ میں 55لاکھ روپے کی ڈکیتی
موسم گرما کی اہمیت
مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وقت لیسکو کے لیے بہت اہم ہے۔ ہم نے موسم گرما کے دوران ہر صورت بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانی ہے تاکہ عوام کو شدید موسم کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا
فوری معائنہ اور ٹرپنگ کے مسائل
اس مقصد کے لیے متعلقہ افسران ٹرانسمیشن لائنز اور پولز وغیرہ کا خود معائینہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران ٹرپنگ بھی ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کا نقصان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا اس مسئلے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ بروقت مٹیریل ایشو کروائیں اور درست جگہ پر استعمال کریں۔
بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں
انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ موسم گرما کے دوران بجلی چوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، اس حوالے سے تمام افسران متحرک رہیں اور رینجرز کی مدد سے سخت سے سخت ایکشن لیں۔








