امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے: چین
چین کا امریکہ کو مشورہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد شہری سیر و تفریح کے لیے پہنچ گئے۔
چینی وزارت خارجہ کا بیان
نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم کرنا چاہئے اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دو محاذوں پر جنگ میں پھنسے نتن یاہو کا عسکری تجربے والے وزیر دفاع کو برطرف کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟
ٹیرف میں اضافے کی حقیقت
ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا۔ اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
امریکہ اور چین کے درمیان بات چیت کی صورتحال
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہا کہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں کئے گئے۔
امریکی صدر کا بیان
واضح رہے، گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں۔ اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لئے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔








