پہلگام حملہ، اپوزیشن کی مودی سرکار پر “سوالات کی بوچھاڑ”، دلی میں آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پہلگام حملے کی آل پارٹیز کانفرنس
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلگام حملے کے حوالے سے، دلی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا
بھارتی اپوزیشن کا حکومت پر حملہ
تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار پر "سوالات کی بوچھاڑ" کر دی۔ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ منصوبہ اجلاس؛ اسرائیلی آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان شدید تلخ کلامی اور جھگڑا
کانگریس رہنما کا سخت سوال
"جیو نیوز" کے مطابق دلی میں آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن نے ناقص سیکیورٹی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ آخر پہلگام میں سیکیورٹی کیوں نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ، تعلیمی اداروں میں5 رنگ کے کوڑے دان رکھنے کا حکم نامہ جاری
وزیر داخلہ کا اعتراف
وزیر داخلہ امیت شاہ ماننے پر مجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے پرتعیش زندگی گزارنے والے تاجروں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا
تحقیقات کا مطالبہ
کانگریس نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی کی بھرپور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، گورنر سندھ نے عمران خان سے اہم درخواست کردی
آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی
آل پارٹیز کانفرنس بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت ہوئی، جس میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے اسدالدین اویسی بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
اسدالدین اویسی کے سوالات
اسدالدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں؟
جواب دیا گیا کہ اس کا انتظام کیا جائے گا۔
حملے کی تفصیلات
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے، بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی، سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا۔