صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات کی تفصیلات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں بھارت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اقدامات اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

بھارتی الزامات پر بریفنگ

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محسن نقوی نے صدر زرداری کو بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور طے کردہ جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب انتخابات، نائب صدر کی نشست پر احتشام الحق 1202 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے

قومی سلامتی پر توجہ

صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دوراندیش فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے تمام فیصلے پاکستانی قوم کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم قومی سلامتی کمیٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچے کو مار کر گھر میں دفنانے والے والدین کے ظلم کی ناقابل یقین داستان

بھارت کے اقدامات کی مذمت

صدر زرداری نے مزید کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاع کی مضبوطی کا یقین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...