محکمہ موسمیات کی ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
ہلکی بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومتی انتظام اپنے ہی فیصلوں پر عملدرآمد کی صلاحیت نہیں رکھتا، حماد اظہر
موسم کا عمومی حال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیولین اسٹار ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر مقابلہ کرنے کے لیے تیار
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع جن میں پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ بھی شامل ہیں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے جدید جنگی حکمتِ عملی کا اہم ترین حصہ سمجھے جانے والے ایویکس طیاروں کو دشمن کے ریڈار سے بچانے کی ٹیکنالوجی تیار کرلی
پنجاب اور سندھ کے حالات
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو وار روم فعال ہوگیا،مانیٹرنگ شروع، عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔
بلوچستان میں موسم کی صورتحال
بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع جن میں کوئٹہ، تربت، خضدار اور چمن شامل ہیں، میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جہاں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔








