پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں: امریکا کا پہلگام واقعہ پر ردعمل
امریکا کی پاک بھارت معاملات پر نظر
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف 8 روڈ کی وائرل تصویر اے آئی جنریٹڈ نکلی۔
جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکی موقف
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India: Hindu Extremists Run Over Muslim Family, 3 Dead
بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت
ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کردار
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کوئی کردار ادا کریں گے یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔








