اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی
اقوام متحدہ کی تشویش
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان
تحمل کی اپیل
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، دونوں ممالک یقینی بنائیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پاک ویلز کار میلہ آ رہا ہے!
امن کے طریقے
یو این ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر مسئلہ بامعنی باہمی مشاورت سے پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اور ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، شیر افضل مروت
حال کے واقعات
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں چند روز قبل ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا اور سفارتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے۔
جوابی اقدامات
بھارتی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا کہ اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور دو طرفہ تجارت کی بندش سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔








