کیا بھارت حملے کی تیاری کررہا ہے؟ میجر گورو آریہ کا ذومعنی ٹوئیٹ، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم
بھارتی میڈیا کے اعترافات
اسلام آباد ، نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے ایک طرف اعتراف کیا ہے کہ پہلگام حملے اور انڈیا کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر طاقتور جوابی مہم دیکھی گئی تو دوسری طرف بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے ذو معنی بیانات اور پیغامات سامنے آرہے ہیں جس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔ تاہم سرکاری طورپر ایسی افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات آسان شکار نہیں ہے، اماراتی صدر کا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان
نئی پیشرفت
تفصیل کے مطابق پاکستان کے خلاف بیانات سے شہرت پانے والے بھارتی میجر گورو آریہ نے لکھا کہ "ہیپی دیوالی پاکستان" اور ساتھ ہی بم پھٹنے کا ایموجی بھی بنایا۔ یاد رہے کہ دیوالی پر بھی پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا اور عطا تارڑ کے جواب پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل آگیا۔
افواہوں کا بازار
اس سے قبل ووک ایمیننٹ نامی ایکس اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ "اسرائیل نے ہندوستان کو کچھ خصوصی ہتھیار بھیجے ہیں اور ان خصوصی ہتھیاروں کے ساتھ فلائٹ نے آج لینڈ کیا ہے"۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ "گزشتہ رات ایک اسرائیلی طیارہ جس میں گائیڈڈ بم ہونے کا امکان ہے، بھارت کے آدم پور ایئربیس پر اترا ہے، اصل میں یہ دو الگ الگ ترسیلات تھیں"۔
امریکی ایئر فورس کی لینڈنگ
سوشل میڈیا ایپ ایکس پر موجود اکاؤنٹ "نیوز اینڈ سٹیٹسکس" نے بتایا کہ "امریکی ایئر فورس کا ایک طیارہ جے پور، انڈیا میں اترا ہے جو قطر کے العدید ایئر بیس سے آیا تھا اور اس سلسلے میں فلائیٹ ریڈار ٹریکنگ کا ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔

اس سے قبل دواسرائیلی طیاروں کی بھی لینڈنگ کی اطلاعات تھیں جن میں مبینہ طور پر کچھ "خاص ہتھیار" تھے۔








