پہلگام حملے کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت پر تنقید، 5 اہم سوالات کے جواب مانگ لیے
بھارتی اپوزیشن کی تنقید
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر
سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی
جیونیوز کے مطابق سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر کانگریس سمیت بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کردیا اور 5 اہم سوال پوچھ لیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اپوزیشن خصوصا ًپی ٹی آئی ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں،ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
سوالات کی فہرست
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مودی حکومت سے سوالات کیے گئے کہ:
- پہلگام حملہ کیسے ہوا؟
- انٹیلی جنس کیسے ناکام ہوئی؟
- سرحد پار سے اگر کوئی آیا تو کیسے آیا؟
- 26 لوگوں کی موت کا ذمےدار کون ہے؟
- کیا وزیر داخلہ امت شاہ استعفیٰ دیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی حملے کی ذمہ داری قبول کریں گے؟
آل پارٹیز کانفرنس کا اعتراف
اس سے قبل بدھ کو دارالحکومت نئی دہلی میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں بھارتی حکومت نے حالیہ پہلگام حملے میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا۔








