پاک بھارت کشیدگہ، پاکستان کے کتنے شہری بھارت میں پھنسے ہوئے ہیں؟ جانئے
بھارتی ریاست اترپردیش میں پاکستانی شہریوں کی واپسی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں مقیم تقریباً 1800 پاکستانی شہری وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی ترقی ’’امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے‘‘ کے ٹرمپ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، چینی صدر
حملے کے بعد کی صورتحال
تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے اپنے ملک سے پاکستانیوں کو نکل جانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
شہریت کا مسئلہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انڈین حکام نے کہا کہ اتر پردیش میں پاکستانی شہریوں کی تعداد میں ان افراد کو شامل نہیں کیا گیا جو شہریت ترمیمی ایکٹ (CAA) کے تحت بھارتی شہریت کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 44 افراد ہلاک، 279 سے زائد لاپتا
واپسی کے لیے قانونی کارروائی
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کچھ پاکستانی پہلے ہی اپنے طور پر واپس جا چکے ہیں، لیکن جو لوگ مقررہ تاریخ سے قبل روانہ نہیں ہوئے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتر پردیش کے اعلیٰ پولیس افسر پرشانت کمار نے کہا کہ ریاست کی پولیس اور دیگر ایجنسیاں مرکزی حکومت کے احکامات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجنے کے لیے کارروائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے 111 مستحق افراد میں الیکٹرک وہیل چیئرز سمیت دیگر معاون آلات کی تقسیم
پولیس کی تیاری
بھارتی میڈیا کے مطابق، اتر پردیش کے اعلیٰ پولیس افسر پرشانت کمار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ اب تک ہمیں اس بارے میں کوئی رسمی حکم نہیں ملا ہے، تاہم اس حوالے سے تمام ضلع پولیس سربراہان کو ضروری ہدایات دی جا چکی ہیں۔
پاکستانی شہریوں کی معلومات کی جمع آوری
بھارتی سینئر پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ اترپردیش میں مقیم پاکستانی شہریوں کی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، بیریلی میں 35، رامپور میں 30، بلندشہر میں 18 اور وارانسی میں 10 پاکستانی شہری مقیم ہیں۔








