انڈس واٹر کمیشن متحرک، وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور آبی ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ۔

انڈس واٹر کمیشن کا جائزہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ساختہ روبوٹ کو اپنا روبوٹ قرار دینے والی بھارتی یونیورسٹی کو ’انڈیااے آئی امپیکٹ سمٹ‘ سے نکال دیا گیا

تھنک ٹینک کی تشکیل

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لئے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا

ہنگامی رائے اور حکمت عملی

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

پاکستان کی قانونی پوزیشن

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ پاکستان کی قانونی، آئینی پوزیشن بھارت کے مقابلے میں مضبوط ہے، سندھ طاس معاہدے سے ہٹ کر بھارت نے یکطرفہ غلط قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4 جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

قانونی ماہرین کی رپورٹ

ذرائع کے مطابق پاکستان جلد قانونی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں ورلڈ بینک جانے کا اعلان کر سکتا ہے، پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سے رابطے سمیت دیگر سفارتی اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں بطور ریٹرننگ افسر دھاندلی کے مرتکب سول جج کی برطرفی کا فیصلہ درست قرار

بھارت کا یکطرفہ معطل اعلان

یاد رہے کہ بھارت نے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر پاکستان کے ساتھ 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاو¿ں کی پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ معطلی کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کا موقف

پاکستان کی جانب سے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں باور کرایا گیا ہے کہ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، اگر پاکستان کے ملکیتی پانی کو روکا گیا یا اس کا بہاو¿ موڑا گیا تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...