پاک بھارت کشیدگی، مودی سرکار نے میڈیا پر بڑی پابندی لگادی
بھارتی حکومت کا نیا اقدام
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے میڈیا اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفاعی آپریشنز اور سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی براہِ راست کوریج سے گریز کریں، کیونکہ ایسی رپورٹنگ سے نادانستہ طور پر دشمن عناصر کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات پر گفتگو
وزارت اطلاعات و نشریات کی ایڈوائزری
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے پیش نظر تمام میڈیا پلیٹ فارمز، نیوز ایجنسیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو سخت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور موجودہ قوانین و ضوابط کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عورت کی جان اتنی سستی ہے کہ کسی بات پر رضامندی ظاہر نہ کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دی جائےگی؟ فواد چوہدری کی اہلیہ نے سوال اٹھا دیا
کوریج پر پابندیاں
ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ دفاعی آپریشنز یا فورسز کی نقل و حرکت سے متعلق کوئی بھی براہِ راست کوریج، تصاویر کی ترسیل یا ذرائع پر مبنی رپورٹنگ نہ کی جائے۔ مزید کہا گیا کہ حساس معلومات کے قبل از وقت انکشاف سے نہ صرف دشمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے بلکہ آپریشن کی اثر پذیری اور عملے کی حفاظت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ماضی کے واقعات کا حوالہ
وزارت نے ماضی کے واقعات جیسے کارگل جنگ، ممبئی حملے اور قندھار ہائی جیکنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت غیر محدود کوریج کے باعث قومی مفادات کو نقصان پہنچا تھا۔








