ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جن امور میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جائیں گی اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی، وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔ اس وقت ستاروں کی چال آپ کے حق میں ہے۔ آپ بسم اللہ کرکے اپنے مقاصد کی طرف بڑھیں۔ آپ کو منزل مل جائے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی جو پریشانی تھی، اس کا حل بھی مل جائے گا۔ خوشی کی خبرہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک کا پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اس وقت آزمائشی صورت حال سے دوچار ہیں اور ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری گلے پڑ جاتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ صدقہ روزانہ کی بنیاد پر دیں اور نماز کی پابندی بھی کریں، زیادہ چانس یہ دکھائی دیتا ہے کہ آپ نظر بد اور حسد کا شکار ہوئے ہیں جو لوگ ان سے اب بچ کر نہیں چلیں گے ،ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ آپ کو معلوم بھی ہے پھر بھی اپنا راستہ تبدیل نہیں کر رہے۔ یہ خود پر ظلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں سازشی لوگ آپ کے خلاف اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے لگ گئے ہیں۔ آپ کو اپنے اردگرد حصار بنانا ہوگا اور سورة حشر کی آخری تین آیات روزانہ پڑھ کر چلنا ہوگا تاکہ محفوظ رہاجا سکے۔ جو لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے، ان کے لئے مشکل ہے۔ ان دنوں صرف روزگار پر توجہ دیں اور کوشش کریں کہ جو کام بھی کررہے ہیں، اس کے بارے میں کسی کو بھی فی الحال خبرنہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن لوگوں سے خطرہ تھا۔ اب آپ کو ان سے پیچھے ہٹ جانے کی ضروت ہے کیونکہ وہ تو اپنی شرارتوں سے باز نہیں آئیں گے۔ آپ کو اس سے بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔ اس وقت اپنوں کی طرف سے بھی مخالفت ہے اور وراثتی امور میں بھی صورت حال کشیدہ ہے۔ سکون سے چلنے اور اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ معاملات حل ہوں گے مگر اس کے لئے وقت درکار ہے۔ انتظار کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور قیمتی دھاتوں کے حصول کے لیے کچرے کے ڈھیروں پر جینے والی زندگیاں
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے اب صورت حال نازک نظر آتی ہے جس طرف سے بھی آپ کو پریشانی مل رہی تھی وہ کم ہونے کے بجائے، اب بڑھ رہی ہے اور آپ کو مزید مشکلات میں ڈال رہی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں تھے۔ ان کے لئے شدت تیز ہوگی۔ ان دنوں صرف روحانی حل کرنا ہے۔ آپ یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور دو غریبوں کو کھانا کھلا دیں اور مغرب کے بعد سات یوم تک گھر سے نہ نکلیں، انشاءاللہ بہتری آ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو معلوم ہے کہ آج کل کون آپ کو کس انداز سے مل رہا ہے۔ آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر رہا ہے۔ پھر بھی اس سے دور نہیں ہو رہے جو خطرناک بات ہے۔ فوری پیچھے ہٹ جائیں گے اور خاص طور پر دلی وابستگی والے معاملے کو فوراً چھوڑ دیں جن لوگوں نے پہلے بھی کبھی سکھ نہیں دیا تھا اب کیا دینا۔ اپنی عزت کی حفاظت ضروری ہے۔ اس لئے اولاد کی بھی جتنی نگرانی ہو بہتر رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا سلسلہ مسلسل خرابی ظاہر کررہا ہے۔ آپ کو جن پر بندش کرنے کا شک ہے وہ غلط ہے یہ سلسلہ قدرتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ فقط اپنے معاملات کی سچے دل سے توبہ کرلیں تو بہتر ہے اور آئندہ کے لئے سیدھے راستے پر چلیں، آدھے مسئلے تو اسی جگہ حل ہو جائیں گے اور امید ہے کہ اس ہفتے آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی بہتری ملے گی اور اس سلسلے میں شائد سفر کی ضرورت بھی پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز ایجنڈا پر بڑی پیش رفت
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے اب ایک نیا راستہ کھل رہا ہے۔ آپ کافی دنوں سے جس کوشش میں تھے، وہ ختم ہوتی دکھائی دے رہی تھی، کیونکہ اس میں کامیابی ملے گی اور گھر والوں یا خاندانی معاملے میں جو مسئلے تھے۔ ان کا حل بھی نظر آئے گا۔ آپ کی بڑی کوشش کامیاب ہو گی اور آپ کو آپ کا حق بھی ملے گا۔ وراثت کے امور تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ امید ہے کہ کافی کچھ ہاتھ میں آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومتی محکمے ناکام ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اس وقت اپنے دل پر اور جذبات پر قابو رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ جس بھی طرف غلط نیت سے بڑھیں گے، اس میں شدید نقصان ہوگا اور اگر ارادے ٹھیک بھی ہیں تو بھی آپ کی مرضی کے مطابق کامیابی نہیں مل سکتی۔ اس لئے فی الحال بھول جائیں اور اپنے آپ کو سپرد اللہ کر دیں اور توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کریں جو لوگ سنجیدہ ہو کر، صرف روزگار کو دیکھیں گے وہ کامیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت آپ کو اپنی جگہ سے تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ خود کو ذہنی طورپر تیار رکھیں۔ اس میں بہتری ہے، وقتی طور پر ٹینشن ہوگی مگر آگے چل کر اس میں بڑا فائدہ ہے۔ ان دنوں آپ کو اس کی ضرورت بھی تھی جن لوگوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھا لیا، وہ مستقبل کو محفوظ بنا لیں گے جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے، ان کے لئے ان شاءاللہ اب جلد ہی نیا راستہ کھل رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات کنارے سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت آپ کو جس خبر کا انتظار تھا، وہ مل جانے کی امیدہے۔ آپ کو ایک اہم معاملے سے نکلنے کی خبر بھی ملے گی جو لوگ مقدمے انکوائری اور کسی بندش وغیرہ میں مبتلا تھے، وہ خود کو اب ان سے آزاد سمجھیں اور اب ایک پرانا سلسلہ بھی بحال ہو رہا ہے۔ آپ کو من پسند جگہ رشتے وغیرہ کے حوالے سے بھی خبر مل سکتی ہے اور نوکری میں رکاوٹ ختم ہوگی، بلکہ اب ترقی وغیرہ کا امکان بھی روشن نظر آتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک پرانے مسئلے سے ان شاءاللہ نجات ملے گی اور جس بھی شخص سے زندگی میں کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا، وہ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک پرانے دشمن سے صلح کی امید بھی ہے ۔آپ اگر سفر کے خواہشمند ہیں تو اس کی تیاری کرلیں، اللہ تعالیٰ آپ کی یہ خواہش پوری کر دے گا۔ انشاءاللہ ، بندش جادوٹونے وغیرہ سے مکمل نجات ملے گی ، آپ کو گھریلو زندگی میں بھی اب سکون کا سانس نصیب ہو گا۔