ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی
ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ
واشنگٹن(آئی این پی) ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں موجود غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے موبائل یونٹ بنانے کا فیصلہ ہوا، مالی اخراجات کیلئے چوہدری ظہورالٰہی نے 5ہزار روپے کا چیک ملک معراج خالد کو پیش کیا۔
باقاعدہ ویزوں کی بحالی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں موجود ان ہزاروں غیر ملکی طلبہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کردی گئی تھی۔
پچھلے فیصلے کی وضاحت
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد امریکا میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے والے طالب علموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ویزے منسوخ کردیا تھا۔








