پی ایس ایل کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل، نئی تاریخ بھی سامنے آ گئی
شیڈول کی تبدیلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی
نجی ٹی وی کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹرز کی درخواست پر شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: انٹرپول کے ذریعے 2 اشتہاری ملزمان دبئی سے گرفتار
نئے میچز کی تاریخیں
یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ اب 6 مئی کو ہوگا، جبکہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔
وجہ برائے تبدیلی
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔








