بھارت نے بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی

بھارت کی نئی دھمکیاں
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو پانی کی فراہمی روکنے کے فیصلے کے بعد بھارت اب بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی پر اتر آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے پہلگام حملے کے پیش نظر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور گاڑی سے اتر کر پیدل قافلے میں شامل ہو گئے
گنگا پانی کے معاہدے پر اعتراض
رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے 1996 میں کانگریس کے دور حکومت میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے گنگا پانی کے معاہدے (Ganga Water Agreement) پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے غلط قرار دیا تھا۔ نشیکانت دوبے کا کہنا تھا کہ 1996 میں کانگریس حکومت نے بنگلادیش کے ساتھ گنگا کے پانی کا معاہدہ کر کے غلطی کی تھی۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کو پانی کی فراہمی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم کب تک سانپوں کو پانی دیتے رہیں گے؟ اب وقت ہے کہ انہیں ختم کیا جائے۔
سیکیورٹی کی تشویش
رپورٹ میں کہا گیا کہ نشیکانت دوبے نے پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے ساتھ بھارتی سرحدوں پر سیکورٹی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔