مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع، ہندو پنڈت نے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

مودی سرکار کی پانی کی سیاست
لاہور (طیبہ بخاری سے) مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں: وزیراعظم
بھارتی دعوؤں کا پردہ فاش
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ایک ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔ ہندو پنڈت نے کہا: "ہم نے پتہ کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کیا حل بھارت کے پاس ہے، پتہ چلا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں۔ اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہیئں۔ آپ (مودی سرکار) ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو، کسی نہ کسی کی توہے۔"
سیاسی ماہرین کا تجزیہ
دوسری جانب سیاسی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لئے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔