ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب خود آگے بڑھ کر سارے معاملات کو دیکھنا ہوگا۔ دوسروں کے سامنے اپنی کمزوری ظاہر مت کریں۔ اس طرح وہ حاوی ہونے کی کوشش کریں گے۔ آج بڑا اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کریں گے: کامران مرتضیٰ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ابھی کسی پر اعتبار نہیں کر سکتے۔ حالات بالکل اس کی اجازت نہیں دیتے اور جو لوگ یہ غلطی کریں گے وہ بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔ صورتحال مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ریاستوں نے امریکیوں کو اڈوں سے نہیں نکالا تو۔۔۔؟ ایرانی فوجی ترجمان نے اہم اعلان کر دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس کسی نے ماضی میں دھوکا دیا تھا، آپ اب دوبارہ اس کا اعتبار نہیں کر سکتے۔ اس وقت آپ کو اپنے بل بوتے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ کامیابی ان شاءاللہ اسی میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر کو 6 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ بھی آج کسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں، وہ غصے کے بجائے ٹھنڈے مزاج سے سوچیں تو اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ بس دماغ ٹھنڈا کریں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر امیر طبقے کی لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر موجودہ لیوی 100 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف سے کچھ پریشانی والا معاملات ہیں مگر اب اس کی حکمت عملی سے حل کرنا ہوگا۔ اگر آپ نے کسی بھی دوسرے کو اس میں شامل کیا تو مشکل ہو گی، خود دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: چنگن نے کاروان کا نیا ماڈل لانچ کر دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ضرورت سے زیادہ مت سوچیں، ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ کی رضا ہو گی۔ آپ بس اپنے کام پر توجہ دیں اور "حسبنا اللہ و نعیم الوکیل" 450 مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے اغوا کی گئی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ ساہیوال سے بازیاب، ملزمہ گرفتار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن مالی حوالے سے ان شاءاللہ بہتری ظاہر کر رہا ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے کسی اور کوشش میں لگے ہوئے تھے، امید ہے کہ ان کو آج کامیابی مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں روزگار کا خانہ کمزور ہے۔ آپ کو بس چند دن اور صبر سے کام لینا ہوگا، صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ جو لوگ کسی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ بس دعا سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی جاہل شخص ہے، اس جیسے حکمراں تاریخ میں جب آئے ملک منتشر ہو گئے: خواجہ آصف
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس طرح کے حالات کا سامنا ہے، وہ آزمائشی سے لگ رہے ہیں۔ آپ کو آج اپنے لئے صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور اپنے غصے کو قابو میں بھی رکھیں، ورنہ مسئلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے، امریکی صدر کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں جس طرح کی خبریں مل رہی ہیں، وہ غیر یقینی ہیں، ان پر اعتبار نہ کریں تو بہتر ہے۔ آج آپ کو موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے، وہ بھی جلد۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا 40 ایرانی ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور صرف روزگار پر توجہ دیں۔ باقی جو ہونا ہے، وہ ہونے دیں، تو بہتر ہے۔ آپ کی پریشانی کا حل دو تین یوم کے بعد ہی مل جائے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اب حالات اور اپنے کوئی ساتھی نہیں دے رہے، اس لئے خاموشی سے چلیں اور اپنے کسی راز کو اوپن مت کریں۔








