محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قصبہ میں ایسا مقام ہے کہ کوئی بچہ وہاں پیدا ہو تو ابوالفضل کی طرح مدبر یا فیضی کی طرح دانشور ہو گا، ایسا نہ ہو تو سسی کی طرح عاشق جانباز ہو نا لازمی ہے۔
بھارتی اقدامات پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ جے یو آئی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح 40 لاکھ تک پہنچ گئی
مولانا فضل الرحمان کی خیریت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج کی سیاست میں آگے بڑھنے کیلئے بااصول، دیانت دار اور حق گو ہونا اور ملک و قوم کی خدمت کی تڑپ رکھنا خوبیاں نہیں بلکہ کمزوریاں گنی جاتی ہیں
مودی کا مسلمان دشمنی کا موقف
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔
پاکستان کی قوت کا پیغام
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔








