پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے ممالک کو گرانٹس دی جائے: پاکستانی مندوب افتخار احمد
پاکستان کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب افتخار احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو گرانٹس کی صورت میں معاونت فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان شہر کا برج خلیفہ! ملتان کا سب سے اونچا مال جہاں آپ کمرشلز اور اپارٹمنٹس انتہائی آسان اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں
پناہ گزینوں کے بحران پر تشویش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلامتی کونسل میں پناہ گزینوں پر منعقدہ اجلاس میں پاکستانی مندوب افتخار احمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے بحران پر عالمی ردعمل ناکافی اور انتہائی تشویش ناک ہے، افغانستان میں تنازعات نے طویل ترین پناہ گزین بحرانوں میں سے ایک کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کو خود آنا چاہیے تھا ،پاک بھارت تعلقات کے بارے میں مثبت سوچتا ہوں : نواز شریف
پاکستان کا کردار
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزین آبادیوں کی میزبانی کی، چیلنجز کے باوجود لاکھوں افغانوں کو پناہ، تحفظ اور مواقع فراہم کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی جونیئر ٹیم کے انتخاب میں شارٹ لسٹ نوجوان فٹبالر ٹریفک حادثے کا شکار
مشرق وسطیٰ کا بحران
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ بھی بدترین جبری نقل مکانی کے بحرانوں سے متاثر ہے، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کا حق اب تک پورا نہیں ہو سکا، عالمی سطح پر جبری نقل مکانی کا بحران تباہ کن حدوں کو پہنچ چکا، 12 کروڑ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔
تنازعات کے حل کی ضرورت
افتخار احمد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے تنازعات کی روک تھام اور جاری تنازعات کا پُرامن حل تلاش کیا جائے.








