بھارت کی دشمنی، علاج کے لیے گئے معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر کے ماں کو روک لیا
بھارت کی کارروائیاں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان دشمنی میں اندھی بھارت سرکار نے نفرت کی تمام حدیں پار کر دیں، دہلی میں علاج کے لیے موجود معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ اس کی دہائیاں دیتی ہوئی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غیر امریکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
آیان کی کہانی
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماں کے بغیر معذوری کا شکار نوجوان آیان بذریعہ ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچا جہاں چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے رہائش گاہ ناظم آباد 2 نمبر منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے آیان کے والد عمران نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کی سزا بے گناہ شہریوں کو دی جا رہی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں حسان نیازی، شیر شاہ اور شاہ ریز خان کی گرفتاری اور مقدمات ختم کرنے کے لئے قرارداد منظور
بھارتی حکومت کی سفاکیت
انھوں نے انتہائی غمگین آواز میں بتایا کہ بھارت کی سفاکیت یہاں ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ انھوں نے آیان کی والدہ اور چچی کو بھی بھارت میں ہی روک لیا گیا۔ آیان کے چچا نے اپیل کی ہے کہ بھارتی حکومت انسانیت کی بنیاد پر رحم کرے اور ہمارے پیاروں کو واپس آنے دے، انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں درجنوں پاکستانی خاندان کشیدگی کا شکار ہیں اور اپنے اہلخانہ سے بچھڑنے کے کرب میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
بچوں کی جدائی
ادھر آیان کے بہن اور بھائی زینب اور علیان کا کہنا ہے کہ ماں کی جدائی ناقابل برداشت ہے۔ ہماری درد مندانہ اپیل ہے کہ فوری طور پر ہماری والدہ کو واپس بھیجا جائے۔ 16 سالہ نوجوان آیان 2 سال قبل فائرنگ کا نشانہ بن کر معذور ہو گیا تھا جو علاج کی غرض سے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت کے دارالحکومت دہلی گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب
موذی حقیقتیں
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حالیہ واقعے کے بعد نفرت میں جھلستی مودی سرکار نے انسانی ہمدردی کو پس پشت ڈال کر آیان کو ماں سے جدا کر دیا۔ بات چیت کرتے ہوئے آیان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور اس نے بتایا کہ پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت دادی، والد اور والدہ نے دعا دی تھی کہ میں اپنے پیروں پر چل کر واپس آؤنگا لیکن بھارت کی اس تنگ نظری نے تو میرے خواب ہی چکنا چور کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی حد پار کر گیا
علاج میں خلل
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دہلی کے اسپتال میں علاج شروع ہوا اور معروف ڈاکٹر سدھیر کمار نے میرا معائنہ بھی کیا مگر بھارتی میڈیا اور حکام نے اچانک ماحول کو جنگی رنگ دے دیا جس سے خوفزدہ ہو کر میرے ہمراہ بھارت آئے ہوئے والد مجھے لیکر پاکستان واپس آگئے۔
خاندان کی علامات
واضح رہے کہ آیان کی والدہ بھارتی نژاد ہیں جنھوں نے 16 برس قبل پاکستان میں شادی کی تھی اور تب سے یہیں مقیم تھیں اور رواں سال مارچ میں وہ اپنے بیٹے آیان کے علاج کی غرض سے بھارتی پاسپورٹ پر بھارت گئی تھیں۔ 25 مارچ کو دہلی پہنچنے کے بعد 27 مارچ کو آیان کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن مقبوضہ کشمیر پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد علاج مکمل نہ ہوسکا۔








