اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر
پاکستان کی سابق ہائی کمشنر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کے دورۂ ملائیشیا سے تعلقات میں استحکام، اعتماد میں اضافہ، سنہری 50 سال کا آغاز کرنے کا عزم
بھارتی حکومت کے لئے چیلنج
نجی ٹی وی جیونیو ز کے مطابق بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عبد الباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے، اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ممالک بین الاقوامی تحقیقات کراسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا ایمان اور یقین مضبوط ہوتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ درست تھا، عطاتارڑ
پاکستانی مداخلت کے ثبوت
انہوں نے کہا کہ اور اگر بھارت اس کے لئے بھی تیار نہیں ہے تو پھر یہ اس کی اپنی مرضی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیٹ سست ہونے پر عدالت برہم
دہشت گرد سرگرمیوں کے ثبوت
سابق ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پاکستان میں مختلف دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان کو بھی بھارت سے متعلق کئی خدشات ہیں۔
پاکستان کا جواب
عبد الباسط نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے، تاہم امید ہے عقل و دانش کا مظاہرہ کیا جائے گا۔








