پہلگام حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے” ہندو پنڈت نے کھری کھری سنا دیں : ویڈیو دیکھیں

مودی کا فالس فلیگ حملہ
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) ہر گزرتے دن کیساتھ مودی کا فالس فلیگ حملہ اور اس کے پیچھے چھپی سازش بے نقاب ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء چوک نے صدر حسنی مبارک کیخلاف شاندار انقلاب کے حوالے سے مقبولیت حاصل کی،یہاں لاکھوں لوگوں نے دھرنا دیا اور شہید ہوئے.
ہندو پنڈت کی تنقید
بھارت میں ایک اور ہندو پنڈت نے بھی مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ہندو پنڈت کو یہ سوالات پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دیدی
حملے کے مقاصد
ہندو پنڈت نے کہا ہے کہ "یہ جو پہلگام حملہ ہوا ہے اس سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہو رہا ہے، کہاں ڈھونڈتے پھرو گے، اس حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے۔ ایسے نہیں ہوتا کہ جو بھی سانحہ ہو آپ (مودی) سرحد پار پاکستان پہ الزام لگا دیں، کیا کشمیری ایسا حملہ کر کے اپنا روزگار تباہ کریں گے۔ جو اس حملے سے فائدہ اٹھا رہا ہے اسے پکڑ لو ورنہ دوبارہ بھی ایسے حملے ہوتے رہیں گے، جو اس حملے اور ہندو مسلم تفریق سے فائدہ اٹھا رہا ہے وہی اس کے پیچھے ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی ماں نے مذہب تبدیل کر کے 12 ویں جماعت کے نوجوان سے شادی کر لی
تنقید کا اثر
دوسری جانب سیاسی ماہرین بھی کہہ رہے ہیں کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں نے مودی کے فالس فلیگ حملے کا پردہ چاک کر دیا۔
ویڈیو دیکھیں